الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ علما کا فطرانہ کی فرضیت میں اختلاف ہے، لیکن جمہور علما کا موقف ہے کہ فطرانہ فرض ہے کیونکہ فطرانہ اس عام حکم ربانی ﴿وَآتُوا الزَّكَاةَ﴾ [سورة البقرة: 43] میں داخل ہے اور حدیث میں فرض کا لفظ بھی اسی معنی کے لیے مستعمل ہے۔ [شرح النووي: 7/58]
➋ امام شوکانی رحمہ اللہ نے بھی اس حدیث میں لفظ فرض سے فطرانہ کی فرضیت تسلیم کی ہے۔ [نيل الأوطار: 4/192]
➌ فطرانہ کے وجوب کا وقت عید الفطر کی رات کو شروع ہوتا ہے۔ امام شافعی رحمہ اللہ کا رائج قول یہی ہے۔ اور ایک دوسرا قول ہے کہ وجوبِ فطرانہ کا وقت عید الفطر کی فجر کے طلوع ہونے سے شروع ہوتا ہے اور اصحابِ شافعی کہتے ہیں کہ دونوں وقت وجوبِ فطرانہ کے ہیں۔ [شرح النووي: 7/58]
➍ فطرانہ ہر مسلمان بالغ، نابالغ، مذکر و مؤنث اور آزاد و غلام ہر ایک پر فرض ہے اور کافر پر فطرانہ واجب نہیں، خواہ کوئی غلام کسی مسلمان آقا کے زیر تصرف ہو۔
➎ فطرانہ اس مسلمان پر فرض ہے، جو زکاۃ فطر نکالنے کی طاقت رکھتا ہے۔ ایسے قلاش اور مفلس لوگ جو فطرانہ کی رقم ادا کرنے سے معذور ہیں، ان سے یہ فریضہ ساقط ہے، کیونکہ فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا﴾ ”اللہ کسی نفس کو اس کی طاقت سے زیادہ مکلف نہیں بناتا۔“ [سورة البقرة: 286]
➏ فطرانہ میں ہر نفس پر خوراک کا ایک صاع (2 کلو دس گرام) واجب ہے اور اگر گندم اور انگور کی اجناس کے سوا اجناس ہوں تو ان اجناس میں بالاجماع صاع واجب ہے اور اگر گندم اور انگور ہوں تو شافعی، مالک اور جمہور علما کے نزدیک ان میں بھی ایک صاع فطرانہ ہی واجب ہے۔ [شرح النووي: 7/59]
➐ (احادیث کی رو سے یہی موقف راجح ہے) کیونکہ سیدنا معاویہ رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُ کے اجتہاد کی صحابہ سے مخالفت ثابت ہے۔ پھر سیدنا معاویہ رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُ کا موقف مطلق احادیثِ صاع کے بھی خلاف ہے۔ نیز ہر زمانے میں مختلف اجناس کی قیمتیں گھٹتی بڑھتی ہیں جو کس قاعدے کی رو سے اور کتنی مقدار میں اجناس بطور فطرانہ دی جائیں گی۔ لہذا ہر جنس سے فطرانہ کی ایک صاع مقدار درست اور آسان ہے۔

صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 2393