🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
اس حدیث میں جانوروں سے حسن سلوک کی تاکید کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے رحم و فضل سے تم جانوروں کو تابع کرنے میں کامیاب ہوتے ہو۔
لہٰذا انہیں استعمال کرتے وقت اللہ تعالیٰ کا خوف اور ڈر دلوں میں موجود ہونا چاہیے اور جانور پر ظلم نہ کیا جائے اور ان کی طاقت سے زیادہ کام نہ لیا جائے۔
بلکہ ان کے چارے، صحت اور خوراک کا خیال رکھ کر انہیں استعمال کیا جائے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 2547