🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ صحابہ و تابعین، مابعد مالک، شافعی، أحمد اور جمہور علماء کا مذہب ہے کہ محرم کا حالت احرام میں نکاح کرنا جائز نہیں ہے۔
➋ ◈ امام نووی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ حالت احرام میں نکاح کرنے اور نکاح کرانے کے متعلق نہی تحریمی ہے۔ چنانچہ اگر کوئی شخص حالت احرام میں عقد کرے تو وہ نکاح منعقد نہیں ہوگا۔ خواہ خاوند یا بیوی محرم ہو یا وکیلِ ولی محرم ہو، ان تمام صورتوں میں نکاح باطل ہوگا۔ حتی کہ اگر زوجین اور ولی غیر محرم ہیں اور وکیلِ ولی محرم ہے تب بھی نکاح منعقد نہیں ہوگا۔ [شرح النووي: 195/9]
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 2649