🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ علماء کا محرم کے لیے زعفران اور ورس سے معطر لباس پہننے کی حرمت پر اجماع ہے اور تمام خوشبویات اس حکم میں شامل ہیں۔ محرم کے لیے خوشبو کے استعمال سے روکنے کا سبب یہ ہے کہ یہ مجامعت پر برانگیختہ کرتی ہے۔ اور یہ حاجی کے تذلل و عاجزی کے بھی منافی ہے۔ کیونکہ حاجی کی حالت پراگندہ سر اور پراگندہ بال مقصود ہے۔ نیز خوشبو کے استعمال کی حرمت میں مرد اور عورتیں یکساں ہیں۔ اسی طرح لباس کے سوا احرام کے تمام محرمات ان پر یکساں لاگو ہوتے ہیں۔
➋ حالت احرام میں اگر لاعلمی سے خوشبو استعمال کر لے تو بدن پر لگی خوشبو کو تین مرتبہ دھونا اور اس لباس کو اتار دینا مشروع ہے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 2672