الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
ان احادیث سے مقصود یہ ہے کہ حالت احرام میں جو شخص جوؤں یا کسی مرض وغیرہ میں مبتلا ہو، تو وہ اس عذر کی وجہ سے سر منڈوا سکتا ہے اور اس پر فدیہ لازم ہوگا۔
اور قرآن کریم میں ایسے شخص کے لیے فدیہ کی تین صورتیں بیان ہوئی ہیں:
➊ روزہ۔
➋ صدقہ۔
➌ قربانی۔
پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا کہ تین روزے، صدقہ چھ مساکین کو کھانا کھلانا یعنی تین صاع اور نسک سے مراد بکری ذبح کرنا ہے، اور بکری ایسی ہو جو قربانی میں کافی ہو۔
◈ پھر آیت کریمہ اور احادیث الباب اس مسئلہ پر متفق ہیں کہ محرم کو ان تینوں اقسام میں اختیار ہے کہ وہ کوئی بھی قسم فدیہ کے طور پر اختیار کر سکتا ہے اور علماء اسی اختیار کے قائل ہیں۔ [شرح النووي: 8/121]

صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 2678