🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ اگر بلا مشقت حجر اسود کو بوسہ دینا آسان ہو تو اسے بوسہ دینا افضل ہے۔ لیکن اگر بھیڑ اور اژدھام کی وجہ سے بوسہ دینا مشکل ہو تو حجر اسود کو ہاتھ لگا کر ہاتھوں کو چومنا مسنون ہے اور اگر یہ دونوں صورتیں محال ہوں تو حجر اسود کی طرف ہاتھ سے اشارہ ہی کافی ہے۔
➋ حجر اسود کو بوسہ دیتے وقت اس پر سجدہ کرنا بھی مشروع ہے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 2715