🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ مذکورہ آیت و احادیث دلیل ہیں کہ صفا مروہ کی سعی ارکانِ حج میں سے ہے اور صحتِ حج کے لیے سعی شرط ہے، اس کے بغیر حج مکمل نہیں ہوتا۔
➋ ◈ امام نووی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ صحابہ و تابعین سلف میں سے جمہور علما کا مذہب ہے کہ صفا مروہ کی سعی ارکانِ حج میں سے ایک رکن ہے جس کے بغیر حج مکمل نہیں ہوتا۔ اور اس کے چھوڑنے کا خمیازہ قربانی اور کسی اور فدیہ سے پورا نہیں ہوتا۔ مالک، شافعی، احمد، اسحاق اور ابو ثور رحمہم اللہ بھی اسی مذہب کے قائل ہیں۔ (اور مذہب راجح ہے)۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 2769