🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
یہ احادیث دلیل ہیں کہ دس ذوالحجہ کو رمی کا افضل وقت چاشت کا وقت ہے اور ایامِ تشریق میں رمی کا افضل وقت زوالِ آفتاب کے بعد کا وقت ہے۔
➊ دس ذوالحجہ کو درج ذیل چار اعمال ترتیب سے کرنا مسنون و مستحب ہے۔
① جمرہ عقبہ کی رمی کرنا۔
② پھر قربانی، نحر یا ذبح کرنا۔
③ ازاں بعد حلق یا تقصیر کرنا۔
④ پھر مکہ میں داخل ہو کر طوافِ افاضہ کرنا اور اس کے بعد صفا و مروہ کی سعی کرنا، اگر حاجی نے طوافِ قدوم کے بعد سعی نہ کی ہو، لیکن اگر اس نے طوافِ قدوم کے بعد سعی کی ہو تو دوبارہ سعی کرنا مکروہ ہے۔
➋ یومِ نحر کو سر منڈوانا مناسکِ حج میں سے ہے اور یہ تقصیر سے افضل ہے، اور سر منڈواتے وقت دائیں جانب سے آغاز کرنا مستحب ہے، شافعیہ اور جمہور علماء اسی موقف کے قائل ہیں۔
➌ انسان کے بال پاک ہیں، شافعیہ اور جمہور علماء کا یہی مذہب ہے۔  [شرح النووي: 53/9]
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 2928