🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ عیدین کے دنوں میں روزہ رکھنا حرام ہے۔
◈ امام نووی رحمہ اللہ اس حدیث کی شرح میں لکھتے ہیں:
”تمام علماء کا اجماع ہے کہ عیدین کے دنوں میں کوئی بھی روزہ رکھنا حرام ہے، خواہ وہ نذر کا ہو، نفل یا کفارہ کا روزہ ہو اور اگر کوئی شخص ان دو معین دنوں کا روزہ رکھنے کی نذر مانے تو شافعی اور جمہور علماء کے نزدیک ایسے شخص کی نذر منعقد نہ ہوگی اور نہ اس پر اس کی قضا لازم آئے گی۔“ [شرح النووي: 15/8]
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 2959