🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ کسی بھی شخص کے لیے 10 ذوالحجہ کی نصف رات سے قبل رمی کرنا جائز نہیں، البتہ عورتوں، بچوں، کمزور افراد، معذور اشخاص اور چرواہوں کو نصف رات میں جمرہ عقبہ کی رمی کرنے کی رخصت ہے۔ [فقه السنة: 651/1]
➋ چرواہوں کو رخصت ہے کہ وہ 11 ذوالحجہ کو جمرات کی رمی کرنے کے بعد اپنے اونٹوں کے پاس رات گزاریں اور 12 ذوالحجہ کی رمی ترک کر دیں اور پھر 13 ذوالحجہ کو 12 اور 13 ذوالحجہ دونوں کی اکٹھی رمی کریں۔ [نیل الاوطار: 38/8]
➌ ایام تشریق کی راتیں منیٰ میں بسر کرنا لازم ہیں، لیکن چرواہے اس حکم سے مستثنیٰ ہیں اور وہ یہ راتیں اپنے اونٹوں کے پاس بسر کر سکتے ہیں۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 2979