🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ یہ احادیث دلیل ہیں کہ حائضہ کے سوا تمام حجاج کرام پر بیت اللہ کا الوداعی طواف واجب ہے، البتہ حائضہ عورت سے یہ فرض ساقط ہے اور اسے چھوڑنے پر اس پر قربانی لازم نہیں آتی۔
◈ شافعی، مالک، ابوحنیفہ، احمد اور جمہور علماء رحمہم اللہ اسی موقف کے قائل ہیں۔ [شرح النووي: 89/9]
➋ مکہ کے رہائشی اور حائضہ عورتوں پر طواف وداع واجب نہیں اور اس فریضہ کی عدم ادائیگی پر ان پر کوئی فدیہ بھی عائد نہیں ہوتا۔ [فقه السنة: 668/2]
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 3002