🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ حج سے فراغت کے بعد ایامِ تشریق کے بعد ذوالحجہ کے دیگر ایام میں عمرہ کرنا جائز و مسنون ہے۔
➋ حرم مکہ کی حدود سے عمرہ کا ارادہ کرنے والا غیر مکی شخص حرم سے باہر آ کر احرام باندھے گا، لیکن اگر مکہ کا رہائشی اور میقات کی حدود سے اندر کا رہائشی عمرے کا ارادہ کرے تو وہ حرم مکہ میں کسی بھی جگہ سے احرام باندھ سکتا ہے۔
➌ حرم مکہ کا غیر رہائشی اپنے علاقائی میقات سے احرام باندھے تو یہ مستحب عمل ہے۔ لیکن وہ حرم کی حدود سے باہر نکل کر بھی احرام باندھ سکتا ہے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 3027