🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ یہ احادیث دلیل ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قبل از ہجرت دو حج ادا کیے۔
اور بعد از ہجرت حجۃ الوداع کا فریضہ انجام دیا، یوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کل تین حج ادا کیے ہیں اور فرض حج حجۃ الوداع ہی تھا۔
➋ قبل از ہجرت بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم عرفات میں وقوف فرماتے، جبکہ قریشی قبائل کے دیگر افراد ذاتی امتیاز کی وجہ سے مزدلفہ میں وقوف کرتے اور عرفات میں وقوف کو اپنے شایانِ شان نہ جانتے تھے۔
پھر وقوفِ عرفہ کو ارکانِ حج میں سے باقاعدہ رکن قرار دیا گیا، یوں صحتِ حج کے لیے عرفات میں وقوف شرط ہے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 3061