🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ عورتوں پر جہاد واجب نہیں۔ البتہ زخمیوں کی عیادت اور مرہم پٹی کے لیے وہ جہاد میں شرکت کر سکتی ہیں اور دفاعی جہاد کے طور پر اپنی حفاظت کے لیے اسلحہ رکھ سکتی ہیں۔
➋ عورتوں پر حج واجب ہے لیکن عمرہ واجب نہیں اور حج و عمرہ کی ادائیگی سے وہ جہاد کے فریضہ کا ثواب حاصل کر سکتی ہیں۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 3074