🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
� لغوی تشریح : «يَفْصِلُ» فرق کرتے تھے، یعنی آپ کلی کرنے کے لیے الگ پانی لیتے تھے اور ناک...
� لغوی تشریح:
«يَفْصِلُ» فرق کرتے تھے، یعنی آپ کلی کرنے کے لیے الگ پانی لیتے تھے اور ناک میں پانی چڑھانے کے لیے الگ لیتے تھے۔

فائدہ:
اس حدیث سے کلی اور ناک کے لیے الگ الگ پانی لینا ثابت ہوتا ہے۔ لیکن یہ روایت سند کے اعتبار سے ضعیف ہے، کیونکہ اس کی سند میں مصرف بن کعب مجہول اور لیث بن ابی سلیم راوی ضعیف ہے۔ اس کے برعکس صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی احادیث میں یہ مذکور ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی چلو سے ناک میں بھی پانی چڑھا لیتے اور کلی بھی کر لیتے تھے۔

راوی حدیث:
طلحہ بن مصرف رحمه الله ان کی کنیت ابومحمد یا ابوعبد اللہ ہے۔ مصرف کا اعراب ”میم“ کے ضمہ اور ”را“ کے کسرہ اور تشدید کے ساتھ ہے۔ ثقہ اور جلیل القدر تابعین میں شمار کئے گئے ہیں۔ طبقہ خامسہ میں سے ہیں۔ بہترین قاری اور فاضل شخصیت تھے۔ 112ھ میں وفات پائی۔ البتہ ان کا والد مصرف مجہول الحال ہے، اسی وجہ سے یہ روایت ضعیف ہے۔
«عَنْ جَدِّهِ» ان کا نام کعب بن عمرو یا عمرو بن کعب بن جحدب یامی رضی اللہ عنہ ہے۔ یمن کے قبائل ہمدان میں مشہور ومعروف قبیلہ ”یام“ کی جانب منسوب ہونے کی بنا پر یامی کہلاتے ہیں۔ ابن عبدالبر کے قول کے مطابق انہوں نے کوفہ میں سکونت اختیار کر لی تھی۔ صحابی ہیں۔ کچھ لوگوں نے ان کی صحابیت کا انکار کیا ہے لیکن انکار کرنے والوں کے انکار کی کوئی وجہ نہیں۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 47