الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
511 ۔ اردو حاشیہ : ان تمام روایات سے یہ بات صراحتاً معلوم ہو گئی کہ رسول اللہ صلی اللہ...
511 ۔ اردو حاشیہ: ان تمام روایات سے یہ بات صراحتاً معلوم ہو گئی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عصر کی نماز وقت شروع ہوتے ہی پڑھ لیا کرتے تھے۔ اور یہی سنت ہے۔ اگرچہ سورج زرد ہونے سے پہلے پہلے نماز ادا کرنا بلاکراہت جائز ہے مگر اولیٰ نہیں، لہٰذا عصر کی نماز اول وقت میں پڑھنی چاہیے۔ کسی مصروفیت کی بنا پر کبھی کبھار لیٹ ہو تو کوئی حرج نہیں۔ واللہ أعلم۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 511