الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
519 ۔ اردو حاشیہ : مذکورہ روایت ضعیف الاسناد ہے ، تاہم نماز عصر اور نمازفجر کے بعد طواف کرنے...
519 ۔ اردو حاشیہ: مذکورہ روایت ضعیف الاسناد ہے، تاہم نماز عصر اور نمازفجر کے بعد طواف کرنے کی صورت میں طواف کے بعد دورکعت پڑھنا جائز ہے جیسا کہ حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے بنی عبدمناف! کوئی شخص رات یا دن جس وقت بھی اس گھر کا طواف کرنا اور نماز پڑھنا چاہے، تم اسے منع نہ کرنا۔“ [سنن أبي داود، المناسک، حدیث: 1894]
بنابریں اس فرمان نبوی سے معلوم ہوا کہ بیت اللہ میں عصر کے بعد اور اسی طرح فجر کے بعد طواف جائز ہے، چنانچہ اس کے بعد ان ممنوعہ اوقات میں طواف کی دو رکعتیں بھی جائز ہوں گی، البتہ عصر اور فجر کے بعد مطلق نفل نماز پڑھنے کی ممانعت دیگر احادیث سے ثابت ہے۔ دیکھیے: [صحیح البخاري، مواقیت الصلاة، حدیث: 586، وصحیح مسلم، صلاة المسافرین، حدیث: 827]
مگر فرض یا فوت شدہ نماز پڑھی جا سکتی ہے۔ ظہر رہتی ہو تو عصر کے بعد بھی پڑھی جا سکتی ہے۔ صبح کی سنتیں رہتی ہوں تو فجر کی نماز کے بعد بھی پڑھی جا سکتی ہیں، اسی طرح تحیۃ المسجد کی دورکعتیں بھی پڑھی جا سکتی ہیں۔ اس مسئلے کی وضاحت کے لیے دیکھیے، حدیث: 586 اور اس کا فائدہ۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 519