🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
522 ۔ اردو حاشیہ : (1)مؤلف رحمہ اللہ کا مطلب یہ ہے کہ ستارے غروب سے کچھ دیر بعد نظر...
522 ۔ اردو حاشیہ: (1)مؤلف رحمہ اللہ کا مطلب یہ ہے کہ ستارے غروب سے کچھ دیر بعد نظر آنے لگتے ہیں، لہٰذا مغرب کو دیر سے بھی پڑھا جا سکتا ہے۔ مگر اس استدلال میں کمزوری ہے، اس لیے کہ اگر یہ مطلب مراد ہو تو مغرب کی نماز کو دیر سے پڑھنا واجب ہو گا کیونکہ اس سے قبل نماز کی نفی کی گئی ہے، جب کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ترغیب سے سورج غروب ہوتے ہی اذان کے بعد نوافل ادا کیا کرتے تھے اور یہ ترغیب صحیح حدیث میں طلوع شاہد سے غروب شمس کا وقت مراد ہے کیونکہ غروب شمس ستاروں کے نظر آنے کا سبب ہے، نیز (ستارہ) سے مراد بھی تمام ستارے نہیں بلکہ وہ چمک دار ستارہ مراد ہے جو غروب شمس کے ساتھ ہی نظر آنے لگتا ہے۔ واللہ اعلم۔
➋اس حدیث سے نمازعصر کی فضیلت اور عظمت معلوم ہوتی ہے کہ گزشتہ امتوں پر بھی یہ فرض کی گئی اور انہیں اس کی محافظت کا حکم دیا گیا۔
➌نماز عصر کو پابندی سے وقت پر ادا کرنے والے کے لیے دہرا اجر ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 522