حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تحقیق الحدیث : اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ سنن النسائی کے علاوہ یہ روایت دلائل النبوہ للبیھقی [28/4]...
تحقیق الحدیث:
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔
سنن النسائی کے علاوہ یہ روایت دلائل النبوہ للبیھقی [28/4] میں بھی مذکور ہے۔
فقہ الحدیث:
➊ ہر مرنے والے کے لئے قبر کا جھٹکا برحق ہے۔
➋ حافظ ذہبی فرماتے ہیں:
«هٰذا الضمة ليست من عذاب القبر فى شي بل هو أمر يجده المؤمن كما يجد ألم فقد ولده وحميمه فى الدنيا وكما يجد ألم مرضه وألم خروج روحه . . .»
”یہ جھٹکا (مومن کے لئے) عذاب قبر میں سے نہیں بلکہ یہ ایسے ہی ہے جس طرح مومن کو اپنی اولاد یا محبوب چیز کے گم ہونے کا دکھ ہوتا ہے اور جس طرح بیماری کی تکلیف اور روح نکلنے کا درد ہوتا ہے۔۔۔“ [سیر اعلام النبلاء 1؍290]
◄ پھر حافظ ذہبی فرماتے ہیں:
”ہم جانتے ہیں کہ سعد (رضی اللہ عنہ) جنتی ہیں اور آپ عالی شان شہداء میں سے ہیں۔“ [ایضاً ص 290]
➌ اس حدیث میں سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی زبردست فضیلت ہے کہ اللہ تعالیٰ کا عرش ان کی شہادت پر پیار و محبت سے متحرک ہو کر ہل گیا تھا، اور ستر ہزار فرشتوں نے نماز جنازہ میں حاضری دی۔ «سبحان الله»
➍ آسمان کے کئی دروازے ہیں جنہیں اللہ ہی جانتا ہے۔
➎ ایک روایت میں آیا ہے کہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ پیشاب کے قطروں سے بچنے میں احتیاط نہیں کرتے تھے۔
یہ روایت مجہول راوی اور منقطع ہونے کی وجہ سے ضعیف و مردود ہے۔
اس سلسلے کی دوسری ضعیف اور مردود روایتوں کے لئے دیکھئے: [مرعاة المفاتيح ج1 ص232]

اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح 136