🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
� لغوی تشریح : «مِنْ كَفٍّ وَاحِدٍ» «کف» مذکر اور مؤنث دونوں طرح استعمال ہوتا ہے۔ چلو بھر پانی مراد...
� لغوی تشریح:
«مِنْ كَفٍّ وَاحِدٍ» «کف» مذکر اور مؤنث دونوں طرح استعمال ہوتا ہے۔ چلو بھر پانی مراد ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کلی کرنے کے لیے تھوڑا سا پانی منہ میں ڈالا اور باقی ناک صاف کرنے کے لیے ناک میں چڑھایا۔

فوائد ومسائل:
➊ دونوں احادیث کلی اور ناک میں پانی چڑھانے کے لیے ایک ہی چلو کے کفایت کرنے پر دلالت کرتی ہیں۔
➋ طلحہ بن مصرف کی حدیث علیحدگی اور تفریق کی مقتضی ہے، لیکن وہ مصرف کے مجہول الحال ہونے اور ضعیف راوی لیث بن ابی سلیم کی بنا پر ضعیف ہے۔
➌ صاحب السبل نے کہا ہے کہ دونوں طرح کی روایات کے بارے میں اقرب الی الصواب بات یہ ہے کہ دونوں میں سے جس پر چاہے عمل کر لے۔ دونوں طرح سنت ہے اگرچہ جمع کرنے کی روایات تعداد میں زیادہ ہیں اور صحیح بھی ہیں تاہم جب تفریق والی روایات ضعیف ہیں تو انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ جو روایات صحیح اور متعدد ہیں ان پر عمل کیا جائے۔ «وَاللهُ اَعْلَمُ»
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 49