🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
523 ۔ اردو حاشیہ : مغرب کا آخری وقت سورج کی سرخی غائب ہونے تک ہے ۔ امام ابوحنیفہ رحمہ...
523 ۔ اردو حاشیہ: مغرب کا آخری وقت سورج کی سرخی غائب ہونے تک ہے۔ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ واحد فقیہ ہیں جنہوں نے شفق کے معنی سرخی کی بجائے سفیدی کیے ہیں جو سرخی کے بعد ہوتی ہے مگر یہ لغت اور عرف کے خلاف ہے۔ ان کے شاگرد بھی ان سے متفق نہیں ہیں۔ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے صحیح سند کے ساتھ موقوفا مروی ہے، وہ فرماتے ہیں: «الشَّفَق الحمرۃ» ”شفق سے مراد سرخی ہے۔“(سنن الدار قطني (محقق): 1/588]
دراصل یوں معلوم ہوتا ہے کہ امام صاحب نے مغرب کے وقت کو فجر کے وقت پر قیاس کیا ہے۔ فجر کا وقت بالاتفاق سفیدی سے شروع ہوتا ہے۔ قیاس کی وجہ یہ ہے کہ دونوں نمازیں رات کے اول اور آخر کنارے کی نمازیں ہیں لہٰذا ایک جیسی ہونی چاہیں مگر صریح نص کی موجودگی میں قیاس نا قابل تسلیم ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 523