الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
526 ۔ اردو حاشیہ : ➊مغرب کی نماز کے بعد سونا اس لیے منع ہے کہ اس سے عشاء کی...
526 ۔ اردو حاشیہ:
➊مغرب کی نماز کے بعد سونا اس لیے منع ہے کہ اس سے عشاء کی نماز فوت ہو جانے کا خطرہ ہے اور بعد میں باتیں کرنا س لیے منع ہے کہ اس سے فجر کی نماز وقت یا جماعت سے رہ جانے کا خدشہ ہے۔
➋ظہر کو بعض لوگ اولیٰ کہتے تھے اور عصر کو آخرہ کیونکہ عصر بعد میں پڑھی جاتی ہے اور ظہر پہلے۔ فارسی میں بھی ظہر کو اسی لیے ”پیشین“ اور عصر کو ”دیگر“ کہا جاتا ہے۔ عشاء چونکہ اندھیرے میں پڑھی جاتی ہے، اس لیے بعض لوگ اسے عتمہ (اندھیرے کی نماز) کہتے تھے، پھر وہ مغرب کو عشاء کہہ دیتے تھے۔ اس سے آپ نے سختی سے منع فرما دیا کیونکہ اس سے مغرب اور عشاء کے احکام میں اشتباہ پیدا ہوتا تھا۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 526