🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
� لغوی تشریح : «قَالَ أَحْمَدُ» سے مراد امام أحمد بن حنبل رحمہ اللہ ہیں۔ «لَا يُصِحُّ شَيْءٌ فِي هٰذَا...
� لغوی تشریح:
«قَالَ أَحْمَدُ» سے مراد امام أحمد بن حنبل رحمہ اللہ ہیں۔
«لَا يُصِحُّ شَيْءٌ فِي هٰذَا الْبَابِ» (بلوغ المرام کے) اس باب میں کوئی حدیث صحیح نہیں۔ امام احمد رحمہ اللہ کا خیال ہے کہ یہ حدیث سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی حدیث کی بنا پر منسوخ ہے اور وہ یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میت کو غسل دینے کی وجہ سے تم پر غسل نہیں ہے، صرف ہاتھوں کو دھو لینا ہی کافی ہے۔“ [المستدرك للحاكم: 386/1، والسنن الكبريٰ للبيهقي: 164/1]

فائدہ:
صحیح یہ ہے کہ «مَنْ غَسَّلَ مَيِّتًا فَلْيَغْتَسِلُ» میں حکم استحباب کے لیے ہے، یعنی میت کو نہلانے والے کے لیے خود غسل کرنا ضروری نہیں۔ اس کی دلیل سنن دارقطنی میں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا یہ بیان ہے کہ ہم میت کو غسل دیا کرتے تھے، پھر بعد میں بعض لوگ غسل کر لیتے اور بعض نہیں کرتے تھے۔ [سنن الدار قطني: 71/2، 72، حديث: 1796]
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اس روایت کی سند کو صحیح قرار دیا ہے۔ بیہقی اور حاکم میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت بھی اس کی مؤید ہے۔ حضرت ابن عباس، ابن عمر، عائشہ رضی اللہ عنہم، حسن بصری، ابراہیم نخعی، امام شافعی، اسحاق رحمہم اللہ اور اکثر اہل علم کا یہی قول ہے، البتہ بعض وجوب کے بھی قائل ہیں۔ مگر جنازہ اٹھانے والے پر وضو کے وجوب کا کوئی بھی قائل نہیں۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 71