الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
582 ۔ اردو حاشیہ : ➊ «فَاضْطَرَّ الْحَدِيثَ إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ» ”بات ام سلمہ رضی اللہ عنہا تک پہنچی ۔“...
582 ۔ اردو حاشیہ:
➊ «فَاضْطَرَّ الْحَدِيثَ إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ» ”بات ام سلمہ رضی اللہ عنہا تک پہنچی۔“ یہ معنی لفظ ”الحدیث“ کو مرفوع پڑھنے کی صورت میں ہیں۔ جب اسے منصوب پڑھیں تو معنی یہ ہوں گے کہ حضرت امیرمعاویہ رضی اللہ عنہا نے یہ بات ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی طرف منسوب کی یا انہیں ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی حدیث کا سہارا لینا پڑا یا ان سے اس بارے میں بات کرنی پڑی وغیرہ۔
➋اس روایت سے بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ رکعتیں وہ نہیں ہیں جو آپ عصر کے بعد بالدوام ادا فرمایا کرتے تھے جیسا کہ حدیث کے ان آخری الفاظ سے ظاہر ہوتا ہے: ”میں نے اس دن کے سوا کبھی آپ کو یہ دو رکعتیں پڑھتے نہیں دیکھا، اس سے پہلے، نہ بعد۔“ بلکہ یہ دو رکعتیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی اور دن غروب شمس سے قبل ادا فرمائی ہوں گی جو عصر کی نماز کی، عصر سے قبل کی دو رکعتیں ہو سکتی ہیں۔ اور یہ بھی احتمال ہے کہ یہ نفس وہی دو رکعتیں ہوں جو آپ عصر کے بعد باقاعدہ پڑھا کرتے تھے اور ام سلمہ رضی اللہ عنہا کا بعد میں ان کی ادائیگی کی نفی کرنا ان کے علم کی حد تک ہے، اس سے نفس مسئلے کی نفی نہیں ہوتی۔ لیکن زیادہ صحیح پہلی بات ہی معلوم ہوتی ہے۔ مزید دیکھیے: [شرح سنن النسائي للإتیوبي: 7؍212]
کیونکہ اس کی تائید حضرت علی رضی اللہ عنہ کی گزشتہ حدیث سے بھی ہوتی ہے جس میں سورج کے روشن اور چمک دار رہنے تک تمام کی اجازت ہے، لہٰذا ابن زبیر رضی اللہ عنہما کا بعد میں ان دو رکعتوں کو باقاعدہ اس وقت میں ادا کرنا ان کا اپنا اجتہاد ہی معلوم ہوتا ہے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تو عذر کی بنا پر ادا کی ہوں گی۔ واللہ اعلم۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 582