الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
583 ۔ اردو حاشیہ : ➊ان دورکعتوں کو نماز مغرب سے پہلے والی سنتیں کہا جاتا ہے ۔ رسول اللہ...
583 ۔ اردو حاشیہ:
➊ان دورکعتوں کو نماز مغرب سے پہلے والی سنتیں کہا جاتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی رغبت دلایا کرتے تھے اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم انہیں کثرت سے پڑھا کرتے تھے مگر وقت کم ہونے کی وجہ سے آہستہ آہستہ متروک ہو گئیں، اس لیے ابوالخیر کو تعجب ہوا۔ اللہ تعالیٰ تروتازہ رکھے محدثین اور اہل حدیث کو جو متروک سنتوں کو زندہ کرتے ہیں۔ احناف بلاوجہ ان سنتوں کے خلاف ہیں کہ ان کے پڑھنے سے نماز مؤخر ہو جائے گی، حالانکہ دو ہلکی رکعتوں سے کیا فرق پڑتا ہے؟ بلکہ تکثیر جماعت کا فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں فرمانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے: «بین کل اذانین صلاۃ» [صحیح البخاري، الأذان، حدیث: 624، وصحیح مسلم، صلاة المسافرین، حدیث: 838]
”ہر اذان اور اقامت کے درمیان نماز ہے۔“ اور فرمایا: «صلوا قبل صلاة المغرب» [صحیح البخاري، التھجد، حدیث: 1183]
”نماز مغرب سے پہلے نماز پڑھو۔“ یہ صحیح بخاری کی روایت ہے اور کیا چاہیے؟ مزیدتفصیل کے لیے اسی کتاب کا ابتدائیہ دیکھیے۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 583