🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
590 ۔ اردو حاشیہ : ➊حدیث میں وارد یہ الفاظ : «اخر الظھر ۔ ۔ ۔ وعجل العشاء» مدرج ہیں...
590 ۔ اردو حاشیہ:
➊حدیث میں وارد یہ الفاظ: «اخر الظھر۔۔۔ وعجل العشاء» مدرج ہیں۔ یہ جابر بن زید کا اپنا کلام ہے جو انہوں نے اپنے گمان کے طور پر بیان کیا ہے، ابن عباس رضی اللہ عنہما کے الفاظ نہیں ہیں جیسا کہ بخاری و مسلم کی تفصیلی روایات سے پتا چلتا ہے، نیز محقق کتاب نے بھی تخریج میں اس کی طرف اشارہ کیا ہے، لہٰذا انہیں بنیاد بنا کر جمع حقیقی کی نفی نہیں کی جا سکتی جیسا کہ بعض لوگ اسے جمع حقیقی کی بجائے جمع صوری قرار دیتے ہیں، یہ بات صحیح نہیں، حدیث کے الفاظ کی تائید نہیں کرتے۔ واللہ أعلم۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: [سلسلة الأحادیث الصحیحة، حدیث: 2795]
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ عمل حالتِ اقامت، یعنی مدینہ منورہ کا ہے۔ گویا آپ نے اس موقع پر بغیر کسی سبب کے دو دو نمازیں اکٹھی کر کے پڑھیں۔ استفسار پر آپ نے اس کی وضاحت یہ فرمائی: ”تاکہ میری امت کو مشقت نہ ہو۔“ [صحیح مسلم، صلاة المسافرین، حدیث: 705]
اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ مقیم شخص بھی ضرورت کے پیش نظر دونمازیں اکٹھی کر کے پڑھ سکتا ہے لیکن تساہل، کاروباری مشاغل اور عادت کے طور پر ا یسا کرنا کبیرہ گناہ ہے، عام حالات میں اس کی قطعاً گنجائش نہیں ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 590