الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
610 ۔ اردو حاشیہ : ➊ باب کا مقصد یہ ہے کہ مغرب ا ور عشاء کی نمازوں کے درمیان...
610 ۔ اردو حاشیہ:
➊ باب کا مقصد یہ ہے کہ مغرب ا ور عشاء کی نمازوں کے درمیان اگر کچھ فاصلہ ہو جائے، مثلاً: پالان اتارنا، سامان سنبھالنا یا کچھ کھا پی لینا تو اس سے جمع میں حرج نہ ہو گا جیسا کہ حدیث میں ذکر ہے۔
➋ اگر سواری کا جانور طاقت ور ہو تو اس پر اپنے پیچھے کسی کو بٹھا لینا جائز ہے۔ اگر جانور اس کی طاقت نہ رکھتا ہو تو پھر درست نہیں کیونکہ یہ جانور پر ظلم ہو گا۔
➌ وضو میں کسی سے استعانت لینا جائز ہے۔
➍ مزدلفہ پہنچنے سے قبل راستے ہی میں مغرب کی نماز ادا کرنا جائز نہیں۔
➎ اگر دونمازیں اکٹھی کرنی ہوں تو ان کے درمیان سنن رواتب پڑھنے ضرورت نہیں، صرف فرض پڑھے جائیں گے۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 610