🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
614 ۔ اردو حاشیہ : معلوم ہوا فرض نماز کی قضا کے لیے کوئی وقت مکروہ نہیں ہے ، جب...
614 ۔ اردو حاشیہ: معلوم ہوا فرض نماز کی قضا کے لیے کوئی وقت مکروہ نہیں ہے، جب بھی یاد آئے یا بیدار ہو، نماز پڑھ لے۔ یہ جمہور اہل علم کا موقف ہے۔ اوقات مکروہ والی روایت بلا سبب نفل نماز کے لیے ہے، البتہ احناف کا خیال ہے کہ طلوع، غروب اور استوا کے اوقات میں نماز کو مؤخر کیا جائے مگر بہت سی روایات جو پیچھے گزر چکی ہیں، ان اوقات میں فرض نماز پڑھنے پر دلالت کرتی ہیں۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 614