الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
617 ۔ اردو حاشیہ : ➊ اس روایت میں نیند آنے کو کوتاہی اور قصور شمار نہیں کیا گیا جب...
617 ۔ اردو حاشیہ:
➊ اس روایت میں نیند آنے کو کوتاہی اور قصور شمار نہیں کیا گیا جب کہ اس باب کی پہلی حدیث میں ”کفارہ“ کے الفاظ ہیں۔ ظاہر ہے کفارہ تو کسی غلطی کے بعد ہی ہوتا ہے، گویا نیند کا آنا بذات خود تو کوتاہی یا غلطی نہیں مگر سستی، غفلت اور عدم محافظت جو نیند کا سبب ہیں، کوتاہی کے ذیل میں آتے ہیں۔
➋ ”اگلی نماز کا وقت آنے تک“ عام طور پر پچھلی نماز کا وقت اگلی نماز کا وقت آنے سے ختم ہوتا ہے، اس لیے یوں کہا: ورنہ مقصد نماز کا وقت ختم ہونا ہے، مثلاً: صبح کی نماز کا وقت ختم ہوتا ہے تو کسی فرض نماز کا وقت شروع نہیں ہوتا، چنانچہ وقت ختم ہونے تک صبح کی نماز نہ پڑھنا جرم اور گناہ ہے، البتہ جہاں شریعت نے تاخیر کی رخصت دی ہے وہاں یہ حدیث لاگو نہیں ہو گی، مثلاً: مسافر دو نمازیں جمع کر سکتا ہے۔ کبھی تاخیر واجب ہوتی ہے، جیسے مزدلفہ میں مغرب کی نماز۔ دیکھیے: [صحیح البخاري، الحج، حدیث: 1675، وصحیح مسلم، الحج، حدیث: 1218]

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 617