الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
631 ۔ اردو حاشیہ : اذان کے انیس (19) کلمات اس طرح ہیں : اللہ أکبر چار مرتبہ ، شہادتین...
631 ۔ اردو حاشیہ: اذان کے انیس (19) کلمات اس طرح ہیں: اللہ أکبر چار مرتبہ، شہادتین چار چار مرتبہ، حي على الصلاة دو مرتبہ، حي علی الفلاح دو مرتبہ، اللہ أکبر دو مرتبہ اور لا إله إلا اللہ ایک مرتبہ۔ اور اقامت کے سترہ کلمات اس طرح ہیں کہ شہادتین چار چار کی بجائے دو دو دفعہ اور قد قامت الصلاة دو دفعہ، باقی کلمات اذان کی طرح۔ اس تفصیل سے معلوم ہوا کہ اذان کے شروع میں اللہ أکبر چار مرتبہ ہے نہ کہ دو مرتبہ جیسا کہ پچھلی روایت سے وہم پڑتا تھا۔ ترجیع یہ ہے کہ شہادتین کے کلمات پہلے دو دو دفعہ پست آواز سے کہے جائیں گے اور پھر وہ دو دو دفعہ بلند آواز سے۔ باقی ساری اذان بلند آواز سے ہو گی۔ یاد رہے کہ یہ تفصیل صرف حضرت ابومحذورہ رضی اللہ عنہ والی اذان و اقامت کی ہے۔ اذان اور اقامت کے الفاظ کے حوالے سے مزید تفصیل کے لیے اسی کتاب کا ابتدائیہ دیکھیں۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 631