الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
� لغوی تشریح: «سَفْرًا» ”سین“ کے فتحہ اور ”فا“ کے سکون کے ساتھ ہے۔ «مُسَافِرِين» کے معنی میں ہے، «سَافِرٌ»...
� لغوی تشریح:
«سَفْرًا» ”سین“ کے فتحہ اور ”فا“ کے سکون کے ساتھ ہے۔ «مُسَافِرِين» کے معنی میں ہے، «سَافِرٌ» کی جمع ہے جیسے «رَكْبٌ» اور «تَجْرٌ» ، «رَاكِبٌ» اور «تَاجِرٌ» کی جمع ہیں۔
«خِفَافٌ» «خُفٌّ» کی جمع ہے۔
«إِلَّا مِنْ جَنَابَةٍ» یہ «أَنْ لَّا نَنْزِعَ» کی نفی سے استثنا ہے۔ جنابت کی حالت لاحق ہونے کی صورت میں موزے اتارنے ضروری ہیں، خواہ ابھی تین دن اور تین راتیں مدت پوری نہ ہوئی ہو، البتہ بول و براز اور نیند کی وجہ سے موزے اتارنے کی ضرورت نہیں۔ ہاں، تین دن اور تین راتیں مدت پوری ہونے پر اتارنا پڑیں گے۔
فوائد و مسائل:
➊ موزوں پر مسح بلا اختلاف جائز ہے۔
➋ موزوں پر مسح کی روایات بیان کرنے والے صحابہ رضی اللہ عنہم کی تعداد اسّی (80) کے لگ بھگ ہے جن میں عشرہ مبشرہ بھی شامل ہیں۔
➌ علامہ ابن عبدالبر رحمہ اللہ نے اس کے ثبوت پر اجماع نقل کیا ہے۔
➍ امام کرخی کی رائے ہے کہ مسح خفین کی احادیث تواتر کی حد تک پہنچتی ہیں۔ انکار کرنے والے کے بارے میں ان کا قول ہے کہ مجھے اس کے کفر کا اندیشہ ہے۔
➎ مقیم اور مسافر کی مدت مختلف ہے۔ مسافر کے لیے تین دن اور تین راتیں اور مقیم کے لیے ایک دن رات شرعی حد ہے۔ مدت کا آغاز وضو ٹوٹنے کے بعد وضو کرتے وقت پہلے مسح سے شروع ہو گا، موزے پہننے کے وقت سے نہیں، مثلاً: ایک شخص نماز ظہر کے وقت وضو کر کے موزے پہنتا ہے اور اس کا وضو شام کو جا کر ٹوٹتا ہے تو اس کے لیے آغاز مدت وضو کرتے وقت پہلے مسح سے ہو گا نہ کہ وضو ٹوٹنے کے وقت سے۔
➏ مسح کا طریقہ اس طرح ہے کہ ہاتھ کی پانچوں انگلیوں کو پانی سے تر کر کے ان کے پوروں کو پاؤں کی انگلیوں سے پنڈلی کے آغاز تک کھینچ لیا جائے۔
➐ حدث لاحق ہونے (بےوضو ہونے) کی صورت میں اگر موزہ اتار لیا جائے تو مسح ٹوٹ جاتا ہے اور اختتام مدت کے بعد بھی مسح ٹوٹ جاتا ہے۔ اور بعینہ یہ سارے احکام جرابوں پر مسح کے بھی ہیں۔ اور ہر قسم کی جراب، خواہ موٹی ہو یا باریک، اس پر مسح جائز ہے۔
راوی حدیث:
سیدنا صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ صفوان ”صاد“ کے فتحہ اور ”فا“ کے سکون کے ساتھ ہے۔ «عَسَّال» ”عین“ کے فتحہ اور ”سین“ کی تشدید کے ساتھ ہے۔ صفوان بن عسال مرادی جملی، مشہور ومعروف صحابی ہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قیادت میں لڑے جانے والے 12 غزوات میں شریک ہوئے۔ کوفہ میں سکونت اختیار کی۔ کہا جاتا ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ان سے روایت کی ہے۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 56