🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
673 ۔ اردو حاشیہ : اذان ، نماز یا تعلیم کی اجرت لینا جمہور اہل علم کے نزدیک جائز ہے...
673 ۔ اردو حاشیہ: اذان، نماز یا تعلیم کی اجرت لینا جمہور اہل علم کے نزدیک جائز ہے۔ ہاں، نہ لے تو اولیٰ ہے۔ یاد رہے کہ اذان وغیرہ دینا اجرت کے ساتھ اس طرح مشروط نہ ہو کہ اگر اس کی اجرت اور تنخواہ نہ ملے تو اذان بھی نہ دے، یہ چیز صراحتاً دینی روح اور اخلاص کے منافی ہے۔ غالباً حدیث میں اسی قسم کی شرط کے پیش نظر ایسے مؤذن کو نہ رکھنے کی ترغیب ہے نہ کہ سرے سے اس کا تعاون ہی نہیں ہو سکتا، ایسا قطعاً نہیں۔ اگر کوئی برسرروز گار نہ ہو، صرف اسی قسم کی خدمت کے لیے وقف ہو تو اس کی روز مرہ ضروریات کا بندوبست اچھا ہونا چاہیے، وگرنہ وہ دلجمعی سے اپنی ذمہ داری نہیں نبھا سکے گا اور بالآخر چھوڑنے پر مجبور ہو گا تو اس قسم کی دینی ذمہ داریاں پھر کون نبھائے گا؟ واللہ أعلم۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 673