الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
� لغوی تشریح : «عَنْ رَجُلٍ صَحِبَ» «صَحِبَ باب سَمِعَ يَسْمَعُ» سے فعل ماضی ہے اور ترکیب کے لحاظ سے...
� لغوی تشریح:
«عَنْ رَجُلٍ صَحِبَ» «صَحِبَ باب سَمِعَ يَسْمَعُ» سے فعل ماضی ہے اور ترکیب کے لحاظ سے «رَجُلٍ» کی صفت واقع ہو رہا ہے۔ صحابی کا نام ظاہر نہ ہونا روایت حدیث میں ضرر رساں نہیں، کیونکہ تمام اہل سنت کا اتفاق ہے کہ «الصَحابةُ كُلّهم عَدُولٌ» تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم عادل ہیں۔
«بِفضلِ الرَجل» آدمی کے غسل کرنے کے بعد جو پانی بچ جائے۔
«وَلْیَغتَرفا» میں ”لام“ امر کا ہے اور اِ «غْتِراف» کے معنی ہیں دونوں ہاتھوں کو ملا کر چلو سے پانی لینا۔
فوائد و مسائل:
➊ اس حدیث میں ”نہی“ سے مراد نہی تنزیہی ہے۔ آئندہ حدیث میں اس کا جواز منقول ہے، تاکہ کوئی یہ نہ سمجھ بیٹھے کہ آدمی عورت کے غسل سے بچا ہوا پانی اپنے غسل کے لیے استعمال نہیں کر سکتا۔
➋ چلو سے بیک وقت مرد و عورت کا پانی لینا ایسا فعل ہے کہ جس میں ایک کا اثر دوسرے پر پڑتا ہے لیکن اس طریقے سے غسل کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں تھا، اس لیے اس کی اجازت دے دی گئی۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 6