الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
712 ۔ اردو حاشیہ : ➊ بعض علماء کا کہنا ہے کہ ممکن ہے گھر میں کوئی بچی اٹھانے والا...
712 ۔ اردو حاشیہ:
➊ بعض علماء کا کہنا ہے کہ ممکن ہے گھر میں کوئی بچی اٹھانے والا نہ ہو یا بچی ضد کرتی ہو یا آپ نے امت کو تنگی سے بچانے کے لیے ایسے کیا ہو کیونکہ کسی کو مجبوری پیش آسکتی ہے۔ بہرصورت وجہ جو بھی ہو، اس حدیث سے اس کا جواز ہی ثابت ہوتا ہے بلکہ یہ کہنا بہتر ہے کہ آپ نے یہ عمل بیان جواز کے لیے کیا ہے تاکہ اس قسم کے موقع پر امت کا کوئی فرد تنگی یا حرج میں مبتلا نہ ہو کیونکہ حدیث میں اس قسم کی کوئی وجہ بیان نہیں ہوئی۔ رہا یہ کہ عمل قلیل جائز ہے اور کثیر ناجائز، تو اس موقف کی بھی احادیث سے تائید نہیں ہوتی جس طرح کہ یہاں ہے۔ ہاں! ضرورت کے پیش نظر یا اصلاح نماز کے لیے عمل کثیر میں بھی کوئی قباحت نہیں۔ مالکیہ فرض نماز میں اس کے قائل نہیں، حالانکہ مجبوری تو فرض نماز میں بھی پیش آسکتی ہے، نیز یہ فرض نماز ہی تھی بلکہ بعض روایات میں صراحت ہے کہ وہ ظہر یا عصر کی نماز تھی۔ بہرصورت بلاوجہ ایسے نہیں کرنا چاہیے، مجبوری ہو تو کم سے کم فالتو حرکت کے ساتھ ایسے کیا جا سکتا ہے۔
➋ مذکورہ حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مسجد میں بچوں کو لایا جا سکتا ہے، ترجمۃ الباب سے امام صاحب رحمہ اللہ کا یہی مقصد ہے، بلکہ حسب ضرورت دوران نماز میں اٹھایا بھی جا سکتا ہے۔ اور وہ حدیث جس میں بچوں کو مساجد میں لے جانے سے منع کیا گیا ہے، ضعیف اور ناقابل حجت ہے۔ دیکھیے: [سنن ابن ماجه، حدیث: 750، وضعیف الترغیب و الترھیب للألباني، حدیث: 186]

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 712