الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
� لغوی تشریح: «أُسْتَحَاضُ» یہ «استحاضه» سے ماخوذ واحد متکلم کا صیغہ مجہول ہے۔ استحاضہ ایام ماہواری کے مقرر اوقات...
� لغوی تشریح:
«أُسْتَحَاضُ» یہ «استحاضه» سے ماخوذ واحد متکلم کا صیغہ مجہول ہے۔ استحاضہ ایام ماہواری کے مقرر اوقات کے علاوہ عورت کی اندام نہانی سے نکلنے والے خون کو کہتے ہیں۔
«أَفَأَدَعُ» اس میں ہمزہ استفہام کا ہے اور ”فا“ تعقيب کے لیے ہے۔ اور «ادعُ | وَدَعَ» سے واحد متکلم کا صیغۂ مضارع ہے۔ معنی یہ ہیں کہ کیا میں نماز چھوڑ دوں؟
«إِنَّمَا ذَلِكَ» اس میں ”کاف“ کے نیچے کسرہ ہے، اس لیے کہ مخاطب عورت ہے اور اس کا مشار الیہ ”خون کا بہنا“ ہے۔
«عِرْقٌ» ”عین“ کے کسرہ اور ”را“ کے سکون کے ساتھ ہے۔ معنی یہ ہوئے کہ رگ سے خون بہنے کی وجہ سے۔ اس رگ کا نام «عاذل» یا «عاذر» ہے۔
«وَلَيْسَ بِحَيْضٍ» یہ حیض کا خون نہیں کیونکہ وہ خون رگ کے پھٹنے سے جاری نہیں ہوتا بلکہ عورت کے رحم کے اندر سے خارج ہوتا ہے۔
«فَإِذَا أَقْبَلَتْ حَيْضَتُكِ» ”حا“ کے فتحہ کے ساتھ، اور کسرہ بھی جائز ہے۔ مطلب یہ ہے کہ جب حیض کا خون شروع ہو۔
«فَدَعِي» چھوڑ دو۔
«وَإِذَا أَدْبَرَتْ» یہ مؤنث کا صیغہ ہے۔ اس میں فاعل ضمیر «حيضة» کی جانب ہے۔ مطلب یہ ہے کہ جب حیض کا خون بند ہو جائے۔
«ثُمَّ تَوَضَّئِي لِكُلِّ صَلَاةٍ» پھر ہر نماز کے لیے نیا وضو کرو۔ یہ اس بات پر دلالت ہے کہ استحاضہ ایسی ناپاکی ہے جو ناقض وضو ہے۔ اس باب میں اس حدیث کے لانے کی غرض یہی بتانا ہے کہ استخاضے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
فوائد و مسائل:
➊ عورت کو تین طرح کے خون سے واسطہ پڑتا ہے: ایک حیض کا خون، یہ خون ہر ماہ چند مخصوص ایام میں عورت کے بالغ ہونے سے لے کر بڑھاپے تک ایام حمل کے علاوہ برابر آتا رہتا ہے۔ اس کا رنگ سیاہی مائل ہوتا ہے۔ دوسرا نفاس کا خون ہے۔ یہ وہ خون ہوتا ہے جو بچے کی پیدائش کے بعد تقریباً چالیس دن تک، یا اس سے کم و بیش زچگی میں آتا رہتا ہے۔ تیسرا خون استحاضہ کا ہے۔ یہ خون مذکورہ دونوں خونوں سے الگ نوعیت کا ہوتا ہے۔
➋ یہ خون، عاذل یا عاذر نامی رگ کے پھٹنے سے جاری ہوتا ہے اور بغیر کسی وقت کے مسلسل جاری رہتا ہے اور بیماری کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔ اس کا رنگ سرخ ہوتا ہے، اس کے جاری ہونے کا مقرر و متعین وقت نہیں ہے۔ عرصہ دراز تک بھی جاری رہ سکتا ہے۔
راوی حدیث:
سیدہ فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنھا حبیش، حبش کی تصغیر ہے۔ مشہور صحابیہ ہیں۔ قبیلہ قریش کی شاخ اسد سے تھیں۔ ان کے باپ کا نام قیس بن مطلب بن اسد بن عبد العزی بن قصی ہے۔ یہ سیدنا عبداللہ بن حجش رضی اللہ عنہ کی زوجیت میں تھیں۔ بڑے رتبے والی تھیں۔ انہوں نے ہجرت بھی کی تھی۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 63