الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
716 ۔ اردو حاشیہ : اشعار عام طور پر مبالغہ آرائی بلکہ کذب کا شاہکار ہوتے ہیں ، اس لیے...
716 ۔ اردو حاشیہ: اشعار عام طور پر مبالغہ آرائی بلکہ کذب کا شاہکار ہوتے ہیں، اس لیے ان سے منع فرمایا ورنہ اگر کوئی شعر حمد و نعت اور وعظ و نصیحت کے قبیل سے ہو تو انہیں پڑھا جا سکتا ہے جیسے حضرت حسان رضی اللہ عنہ کے اسلامی اشعار، اس کے باوجود شعروں کی کثرت اچھی چیز نہیں، اس لیے کہ شعر قرآن سے غافل کر دیتے ہیں۔ شعروں کا قافیہ اور وزن دل کو لبھاتا ہے، اس لیے اللہ والوں کے علاوہ دوسرے لوگوں کو قرآن کی بجائے شعروں میں زیادہ مزہ آتا ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 716