الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
� فوائد و مسائل: ➊ یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ عورت کو محض چھونے اور بوسہ دینے...
� فوائد و مسائل:
➊ یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ عورت کو محض چھونے اور بوسہ دینے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
➋ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہ روایت ابراہیم تیمی بیان کرتے ہیں جبکہ ابراہیم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کچھ نہیں سنا، اس لیے یہ مرسل ہے، مگر تعدد طرق سے اس ضعف کا ازالہ ہو جاتا ہے، علاوہ ازیں صحیح بخاری میں ایک حدیث اس کی مؤید ہے۔ اور وہ یہ ہے: ”سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ہی فرماتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کی تاریکی میں نماز تہجد ادا فرمایا کرتے تھے۔ میرے پاؤں آپ کی سجدہ گاہ میں ہوتے تھے۔ سجدے کے لیے جانے سے پہلے میرے پاؤں کو ہاتھ سے چھوتے تو میں پاؤں دور کر لیتی۔“ [صحيح البخاري، باب الصلاة على الفراش، حديث: 382]
➌ اس سے معلوم ہوا کہ عورت کے اعضائے جسم میں سے کسی کو چھونے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔ اسی طرح بوسہ دینے اور محض چھونے سے بھی وضو نہیں ٹوٹتا، خواہ شہوت سے چھوئے یا شہوت کے بغیر۔
➍ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے سیدنا علی اور عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم اس کے قائل ہیں۔ اور ائمہ میں سے امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کا مذہب بھی یہی ہے۔ البتہ امام شافعی رحمہ اللہ کے نزدیک عورت کو چھونے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 65