الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
� لغوی تشریح: «أَوْقَالَ» اس میں فاعل «هُوَ» ضمیر ہے جو اس میں مخفی ہے اور جس مرد کا پہلے...
� لغوی تشریح:
«أَوْقَالَ» اس میں فاعل «هُوَ» ضمیر ہے جو اس میں مخفی ہے اور جس مرد کا پہلے ذکر آیا ہے اس کی طرف راجع ہے۔
«اَلرَّجُلُ يَمَسُّ» یہ مبتدا اور خبر ہیں۔
«بَضَعَةٌ» ”با“ پر فتحہ اور کسرہ دونوں جائز ہیں اور ”ضاد“ ساکن ہے۔ اس کے معنی گوشت کے ٹکڑے کے ہیں۔
«مِنْكَ» یعنی تیرے جسم کا ٹکڑا ہے۔ جس طرح دیگر اعضائے جسم ہیں اسی طرح یہ بھی ہاتھ پاؤں وغیرہ کی طرح گوشت کا ٹکڑا ہے۔ یہ تو معلوم ہے کہ انسان اپنے جسم کے کسی دوسرے حصے کو چھو کر وضو نہیں کرتا تو اسی طرح شرم گاہ کو چھو لینے سے بھی وضو کی ضرورت نہیں۔ جو بھی اس کلام پر غور و فکر کرے گا وہ سمجھ جائے گا کہ یہ قیاس و اجتہاد کی بنا پر تھا اور اس وقت شرم گاہ کو چھونے کے بارے میں نفی یا اثبات میں کوئی واضح حکم نہیں دیا تھا۔
فائدہ:
علی بن عبداللہ جو ابن مدینی کے نام سے مشہور ہیں 161 ہجری میں پیدا ہوئے اور 224 ہجری میں وفات پائی۔ یہ امام بخاری اور امام ابوداود رحمہما اللہ کے اساتذہ میں سے ہیں۔ امام ترمذی نے کہا ہے کہ بہت سے صحابہ اور تابعین «مس ذكر» (شرم گاہ کو چھونے) سے وضو کے قائل نہ تھے۔ ابن مدینی، ابن مبارک اور اہل کوفہ کا بھی یہی مسلک ہے۔ دوسری طرف بہت سے صحابہ و تابعین «مس ذكر» سے وضو ٹوٹ جانے کے قائل ہیں۔ ان کی دلیل سیدنا بسرہ رضی اللہ عنہا کی روایت ہے جو آگے آ رہی ہے۔ امام أحمد اور امام شافعی رحمہما اللہ اسی کے قائل ہیں۔
راوی حدیث:
سیدنا طلق بن علی رضی اللہ عنہ ابوعلی ان کی کنیت ہے۔ ”طا“ پر فتحہ ہے اور ”لام“ ساکن ہے۔ نسب نامہ یوں ہے: طلق بن علی بن طلق بن عمرو حنفی، سُحَیْمی، یمامی۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے، اسی وقت یہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور مسجد نبوی کی تعمیر میں زور و شور اور شوق و ذوق سے حصہ لیا۔ کہتے ہیں کہ ان سے چودہ احادیث نبویہ مروی ہیں۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 67