الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
759 ۔ اردو حاشیہ : اس حدیث سے استدلال کرتے ہوئے کہا جاتا ہے کہ خانہ کعبہ میں نمازی کے...
759 ۔ اردو حاشیہ: اس حدیث سے استدلال کرتے ہوئے کہا جاتا ہے کہ خانہ کعبہ میں نمازی کے آگے سے گزرنا جائز ہے، بعض محدثین کا موقف بھی یہی ہے کہ مسجد حرام، یعنی بیت اللہ شریف میں سترے کے بارے میں نرمی ہے جس طرح کہ امام عبدالرزاق رحمہ اللہ نے اپنی ”المصنف“ میں ان الفاظ سے باب باندھا ہے: «باب: لا يقطعُ الصَّلاةَ بمكة شيء» [المصنف: 35/2]
پھر اس باب کے تحت جو مرفوع حدیث بیان کی ہے، وہ یہی ”کثیر بن کثیر عن ابیه عن جدہ“ یعنی سنن نسائی والی روایت ہے۔ یہ روایت دوسری کتب سنن میں بھی موجود ہے۔ بیت اللہ میں سترے کی نرمی کے متعلق مرفوعاً یہی روایت بیان کی جاتی ہے، لیکن یہ روایت سنداً ضعیف ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں اس روایت کے ضعف کی طرف بڑے خوبصورت اور نفیس انداز میں اشارہ فرمایا ہے۔ اس روایت کے متعلق حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: «رجاله موتقون إلا انه معلول» ”اس حدیث کے راوی ثقہ ہیں مگر یہ حدیث معلول (پوشیدہ علت کی وجہ سے ضعیف) ہے۔“ [فتح الباري: 745/1، تحت حدیث: 501]
امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی صحیح الجامع میں ان الفاظ سے باب باندھا ہے «باب السترة بمکة و غیرھا» یعنی ”مکہ اور مکہ کے علاوہ دوسری جگہ سترے کا بیان۔“ پھر حضرت ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث بیان فرمائی ہے جس کا مفہوم یہ ہے: ابوجحیفہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بطحاء مکہ میں اپنے سامنے نیزہ گاڑ کر ہمیں نماز پڑھائی۔ دیکھیے: [صحیح البخاري، الصلاة، حدیث: 501]
اسی طرح امام ابن ابی شیبہ رحمہ اللہ نے ”المصنف“ میں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا یہ اثر نقل فرمایا ہے کہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے مسجد حرام، یعنی بیت اللہ شریف میں (اپنے سامنے) لاٹھی گاڑ کر نماز پڑھی۔ [مصنف ابن أبى شيبة، قدركم يستر المصلي، حديث: 2853]
اس سے معلوم ہوا کہ نماز کے لیے سترے کا حکم عام ہے، چاہے مکہ، مدینہ یا کوئی اور جگہ ہو۔ بیعت اللہ شریف اور مسجد نبوی ہو یا کوئی اور مسجد، نمازی کے لیے سترہ بہرحال ضروری ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے کہ «لاتصل إلا الی سترة» [صحیح ابن خزیمة: 10/2، حدیث: 800]
یعنی ”سترے ہی کی طرف نماز پڑھو۔“ نیز فرمایا: «إذا صلّى أحدُكم فلْيُصلِّ إلى سُترةٍ ولْيدنُ منها» [سنن أبي داود، الصلاة، حدیث: 695]
”جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھے تو وہ سترے کی طرف پڑھے اور سترے کے قریب کھڑا ہو۔“ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی حدیث میں وارد ہے کہ نمازی اپنے آگے سے کسی کو گزرنے نہ دے بلکہ گزرنے والے کو روکے۔ اگر کوئی نہ رکے تو اسے زبردستی روکے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازی کے آگے سے گزرنے والے کو شیطان قرار دیا ہے۔ مذکورہ دلائل سے جہاں سترے کا وجوب معلوم ہوتا ہے وہاں بیت اللہ شریف میں لوگوں کے ازدحام اور ان کی کثرت کا مسئلہ بھی درپیش ہے، لہٰذا اس کا لحاظ رکھنا بھی مناسب ہے، اس لیے «فَاتَّقُوا اللَّهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ» [التغابن 16: 64] پر عمل کرنا چاہیے۔ حرمین شریفین میں بھی سترے کا اہتمام کرنا چاہیے۔ ہاں، اضطراری صورت اس سے مستثنیٰ ہے۔ وہاں لوگوں کی کثرت کی وجہ سے کوشش کے باوجود بھی اگر سترے کا اہتمام نہیں ہو سکا تو ایسا شخص اس آیت کا مصداق قرار پائے گا: «فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَلَا عَادٍ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ » [البقرۃ 173: 2]
ان شاء اللہ۔ اس طرح کا مجبور شخص عدم سترہ کی سخت وعید سے بچ جائے گا۔ واللہ أعلم۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 759