🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
816 ۔ اردو حاشیہ : ➊ دوران نماز صف میں ایک دوسرے سے مل کر کھڑے ہونا چاہیے مثلاً :...
816 ۔ اردو حاشیہ:
➊ دوران نماز صف میں ایک دوسرے سے مل کر کھڑے ہونا چاہیے مثلاً: پاؤں کے ساتھ پاؤں کندھے کے ساتھ کندھا اور ٹخنے کے ساتھ ٹخنہ وغیرہ۔
➋ اسی طرح دو صفوں کا درمیانی فاصلہ صرف اتنا ہوکہ آسانی سے سجدہ کیا جا سکے مثلا: تین ہاتھ۔ صفیں قریب ہوں گی تو امام کی آواز بھی سنائی دے گی۔ نمازیوں کی گنجائش بڑھ جائے گی۔
➌ گردنیں ایک سیدھ میں رکھنے کا مطلب ہے صفیں سیدھی کرنا۔
➍ دو آدمیوں کے درمیان خالی جگہ نہ ہو ورنہ شیطان ان کے درمیان داخل ہو گا یعنی ان میں اختلافات اور فاصلہ پیدا کرے گا۔ ظاہر کا اثر باطن پر بھی ہوتا ہے۔ واللہ آعلم۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 816