🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
850 ۔ اردو حاشیہ : ➊ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے اس فرمان میں سنت نبی صلی...
850 ۔ اردو حاشیہ:
➊ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے اس فرمان میں سنت نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے وہ معنیٰ مراد نہیں جو بعد میں فقہاء کی اصطلاح بنا، یعنی جس کا کرنا ضروری نہیں، بلکہ اس سے مراد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے جسے چھوڑنا گمراہی کا موجب ہے اور وہ فرض و واجب کے معنیٰ میں ہے۔ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی تقریر کے دیگر الفاظ اسی معنیٰ کی تائید کرتے ہیں۔
➋ ”تم گمراہ ہو جاؤگے۔“ ابوداود کی روایت میں ہے اور تم کافر بن جاؤگے۔ دیکھیے: [سنن ابي داود، الصلاة، حدیث: 550]
➌ ”ہم قریب قریب قدم رکھتے تھے۔“ اس سے مقصود زیادہ ثواب حاصل کرنا تھا، گویا اس طرح کرنا جائز ہے، البتہ گھوم کر مسجد میں آنا درست نہیں کیونکہ اصل مقصد تو مسجد کی حاضر ہے۔ مسجد کی حاضری اور نفل نماز کی ادائیگی زیادہ ثواب والی چیز ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 850