🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
854 ۔ اردو حاشیہ : یہ تب ہے جب کھانے کی شدید حاجت ہو ۔ اگر اسی طرح نماز پڑھے...
854 ۔ اردو حاشیہ: یہ تب ہے جب کھانے کی شدید حاجت ہو۔ اگر اسی طرح نماز پڑھے تو یکسوئی نہ ہو گی، طبیعت بے چین رہے گی۔ یا پھر کھانا ضائع ہونے کا خدشہ ہو کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مال ضائع کرنے سے روکا ہے۔ یہ دو باتیں نہ ہوں تو نماز پہلے پڑھنی چاہیے جیسا کہ صحیح بخاری میں حدیث ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گوشت کھا رہے تھے کہ نماز کی اطلاع دی گئی تو آپ نے چھری رکھ دی اور نماز کے لیے چلے گئے۔ دیکھیے: [صحیح البخاري، الوضوء، حدیث: 208]

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 854