الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
878 ۔ اردو حاشیہ : ➊ تکبیر تحریمہ کے وقت رفع الیدین کرنے کے بارے میں اختلاف ہے کہ آیا...
878 ۔ اردو حاشیہ:
➊ تکبیر تحریمہ کے وقت رفع الیدین کرنے کے بارے میں اختلاف ہے کہ آیا رفع الیدین تکبیر تحریمہ کے ساتھ کیا جائے یا پہلے یا کہ بعد میں۔ جمہور کے نزدیک رفع الیدین تکبیر تحریمہ کے ساتھ کیا جائے، موالک، شوافع اور حنابلہ کا بھی یہی موقف ہے۔ احناف کے نزدیک رفع الیدین پہلے کیا جائے اور تکبیر تحریمہ بعد میں کہی جائے کیونکہ ہاتوں کا اٹھانا معبودان باطلہ کی نفی کے قائم مقام ہے اور اللہ اکبر میں توحید کا اثبات ہے۔ اور عربی میں نفی پہلے ہوتی ہے اور اثبات بعد میں، جیسے لاالٰہ الا اللہ میں ہے۔ اور بعض کا موقف ہے کہ تکبیر تحریمہ پہلے کہی جائے اور رفع الیدین بعد میں کیا جائے۔ حدیث کی رو سے تینوں طریقے درست ہیں، کوئی طریقہ بھی اختیار کیا جا سکتا ہے کیونکہ یہ صحیح احادیث سے ثابت ہیں۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: «رَأَيْتُ النبيَّ صلی اللہ علیہ وسلم افْتَتَحَ التَّكْبِيرَ في الصَّلاةِ، فَرَفَعَ يَدَيْهِ حِينَ يُكَبِّرُ حتّى يَجْعَلَهُما حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ» ”میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نماز کا افتتاح تکبیر تحریمہ سے کرتے اور تکبیر کہتے وقت رفع الیدین کرتے یہاں تک کہ انہیں کندھوں کے برابر لے جاتے۔“ [صحیح البخاري، الأذان، حدیث: 738]
نیز حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: «انه رای رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم يرفَعُ يديهِ مع التکبیر» ”انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ تکبیر کے ساتھ ہاتھ اٹھاتے تھے۔“ [سنن أبي داؤد، الصلاة حدیث: 752]
یہ احادیث اس بات کی دلیل ہیں کہ رفع الیدین تکبیر تحریمہ کے ساتھ کیا جائے اور صحیح مسلم کی ایک روایت کے کچھ الفاظ اس طرح ہیں: «إذا قام الصَّلاة رفعَ يديهِ حتی تکونا حَذْوَ مَنكِبَيْهِ ثم كَبَّرَ» ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو کندھوں تک ہاتھ اٹھاتے، پھر تکبیر کہتے۔“ [صحیح مسلم، الصلاة، حدیث: 390، 23]
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ رفع الیدین تکبیر تحریمہ سے پہلے کیا جائے۔ اور صحیح مسلم ہی کی ایک اور روایت ہے، ابوقلابہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ کو دیکھا جب آپ نماز شروع کرتے تواللہ اکبر کہتے، پھر رفع الیدین کرتے۔۔۔ اور پھر فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسے ہی کیا کرتے تھے۔ [صحیح مسلم، الصلاة، حدیث: 391]
یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ رفع الیدین تکبیر تحریمہ کے بعد کیا جائے۔ غرض مذکورہ تین طریقوں میں سے کوئی طریقہ اختیار کیا جا سکتا ہے اور گاہے گاہے ہر ایک پر عمل کیا جا سکتا ہے۔ تمام کی حیثیت برابر ہے۔ کسی طریقے کو ترجیح دینا درست نہیں کیونکہ ترجیح اس وقت دی جاتی ہے جب متعدد روایات پر عمل مشکل ہو، جبکہ یہاں ایسے نہیں ہے بلکہ مختلف اوقات میں ہر ایک روایت پر عمل ممکن ہے، لہٰذا جمع اولیٰ ہے۔ واللہ أعلم۔
➋ امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رفع الیدین کی حکمت کے بارے اہل علم کی مختلف آراء ہیں: امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رفع الیدین اللہ تعالیٰ کی بڑائی بیان کرنے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے لیے کرتا ہوں۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ عجزوانکسار اور خود سپردگی کا اظہار ہے اور یہ ایسے ہی ہے جیسے کوئی قیدی پکڑا جائے تو وہ خود سپردگی کا اظہار کرنے کے لیے اپنے ہاتھ کھڑے کر دیتا ہے۔ اور ایک قول یہ ہے کہ جب بندہ ہاتھ کھڑے کر کے اللہ اکبر کہتا ہے تو اس کے قول اور فعل میں موافقت ہو جاتی ہے کہ وہ تمام تر امور دنیا کو چھوڑ کراپنے رب سے مناجات کرنے کے لیے نماز کی طرف متوجہ ہو گیا ہے۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 878