الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
888 ۔ اردو حاشیہ : ➊ معلوم ہوا کہ نماز کے قیام میں دائیں ہاتھ کو بائیں پر رکھا جائے...
888 ۔ اردو حاشیہ:
➊ معلوم ہوا کہ نماز کے قیام میں دائیں ہاتھ کو بائیں پر رکھا جائے گا۔ جمہور اہل علم کا یہی مسلک ہے۔ مالکیہ اور اہل تشیع ہاتھ چھوڑنے کے قائل ہیں مگر ان کے پاس اس کی ایک بھی دلیل نہیں، ٹوٹی پھوٹی بھی نہیں۔
➋ حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ ہی سے صحیح ابن خزیمہ (1؍479) میں اور حضرت قبیصہ بن ہلب رضی اللہ عنہ سے مسند احمد: (5؍226) میں اور حضرت طاؤس رحمہ اللہ سے سنن ابی دائود [الصلاة، حدیث: 759]
میں روایات ہیں کہ ہاتھ سینے پر باندھے جائیں۔ یہ روایات صحیح ہیں۔ ابوداود کی روایت مرسل ہے جو حنفیہ اور مالکیہ کے نزدیک قابل حجت ہے۔ ناف سے نیچے کی روایات سب کی سب ضعیف ہیں، لہٰذا احادیث صحیحہ کی رو سے ہاتھ سینے ہی پر باندھے جائیں۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ حالت ایک سائل کی سی ہے اور اس طرح نمازی فضول حرکات سے بھی محفوظ رہتا ہے اور یہ خشوع خضوع کے قریب تر ہے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو: [ذخیرة العقبٰی شرح سنن النسائي: 11؍135۔ 150، وسنن ابوداود (اردو) الصلاة، حدیث: 759، طبع دارالسلام]

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 888