🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
� لغوی تشریح : «إِدَاوَةً» ”ہمزہ“ کے کسرہ کے ساتھ ہے۔ چمڑے کا چھوٹا سا برتن جس میں پانی ڈالا...
� لغوی تشریح: «إِدَاوَةً» ”ہمزہ“ کے کسرہ کے ساتھ ہے۔ چمڑے کا چھوٹا سا برتن جس میں پانی ڈالا جاتا ہے۔
«مِنْ مَّاءٍ» پانی سے بھرا ہوا۔
«وَعَنَزَةً» یہ «إداوة» پر عطف کی وجہ سے منصوب ہے اور اس کے ”عین“ اور ”نون“ دونوں پر فتحہ ہے، یعنی ایسی لمبی لاٹھی جس کے نیچے لوہے کا پھل لگا ہوتا ہے یا چھوٹا تیر بھی اس کے معنی کیے گئے ہیں۔

فوائد و مسائل:
اس حدیث سے کئی مسائل نکلتے ہیں، مثلاً:
➊ اپنے سے کم عمر یا کم مرتبے والے شخص سے خدمت لینا۔
➋ پانی کے ساتھ استنجاء کرنا۔
➌ پانی سے استنجاء کا افضل ہونا۔
➍ صرف ڈھیلوں پر بھی اکتفا کیا جا سکتا ہے، اور ڈھیلے استعمال کرنے کے بعد پانی بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 79