الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
900 ۔ اردو حاشیہ : ➊ اس حدیث کے بعض طرق میں بھی رات کے نفل کا ذکر ہے ۔...
900 ۔ اردو حاشیہ:
➊ اس حدیث کے بعض طرق میں بھی رات کے نفل کا ذکر ہے۔ گویا دوسری دعاؤں کی طرح اس دعا کو بھی فرض اور نفل دونوں نمازوں میں پڑھا جا سکتا ہے۔
➋ بعض محدثین نے اس حدیث کی اسنادی حیثیت پر کلام کیا ہے مگر کثرت طرق کی بنا پر قابل عمل ہے، علاوہ ازیں مختصر ہے۔ الفاظ مقام و محل کے بہت مناسب ہیں، اس لیے عوام الناس کا اس پر عمل ہے۔ احناف نے اس اختصار اور الفاظ کی عمدگی کے باعث اس دعا ہی کو اختیار کیا ہے، خصوصاً فرض نمازوں کے لیے اور باقی منقول دعاؤں کو وہ نوافل سے خاص کرتے ہیں مگر اس تخصیص کی کوئی دلیل نہیں۔ سب دعائیں جائز ہیں، فرض نماز ہو یا نفل۔ واللہ أعلم۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: [سنن ابوداود (اردو) الصلاۃ، حدیث: 775، 776 کے فوائدومسائل۔ طبع دارالسلام]

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 900