الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
903 ۔ اردو حاشیہ : ➊ ثابت ہوا کہ ہر رکعت میں قرأت کی ابتدا سورۂ فاتحہ سے ہو گی...
903 ۔ اردو حاشیہ:
➊ ثابت ہوا کہ ہر رکعت میں قرأت کی ابتدا سورۂ فاتحہ سے ہو گی کیونکہ یہ نماز میں فرض ہے۔ یہ دوسری قرأت کی جگہ کفایت کر سکتی ہے۔ کوئی اور سورت اس کی جگہ کفایت نہیں کرے گی (جیسے فرض نماز کی آخری ایک یا دو رکعتیں)۔
➋ اس روایت سے «بسم الله الرحمن الرحيم» بلند آواز سے یا مطلقاً نہ پڑھنے پر استدلال کیا گیا ہے مگر یہ استدلال قوی نہیں کیونکہ «الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ» سورۂ فاتحہ کی طرف بھی اشارہ ہو سکتا ہے، اس لیے کہ «الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ» سورۂ فاتحہ کے نام کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے جیسا کہ صحیح بخاری، حدیث: 506، میں ہے۔ اور «بسم الله الرحمن الرحيم» چونکہ فاتحہ کا جز ہے، اس لیے وہ ضرور پڑھی جائے گی، نیز یہ حدیث «بسم الله الرحمن الرحيم» کے آہستہ پڑھنے کے تو قطعاً منافی نہیں کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اکثر عمل «بسم الله الرحمن الرحيم» کو آہستہ پڑھنے کا ہے اور «الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ» سے آپ بلند آواز سے قرأت شروع فرماتے، لہٰذا مالکیہ کا «بسم الله الرحمن الرحيم» کو مطلقاً نہ پڑھنا درست نہیں۔ واللہ أعلم۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 903