الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
910 ۔ اردو حاشیہ : ➊ ”ناقص ہے ، مکمل نہیں ۔“ اور نماز مکمل پڑھنی چاہیے ۔ «خداج» کے...
910 ۔ اردو حاشیہ:
➊ ”ناقص ہے، مکمل نہیں۔“ اور نماز مکمل پڑھنی چاہیے۔ «خداج» کے لفظ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایسا نقص ہے جس کی موجودگی میں نماز غیر معتبر ہے کیونکہ یہ لفظ اس اونٹنی کے سلسلے میں بولا جاتا ہے جو وقت سے پہلے بچہ گرادے جس کی ابھی صورت نہ بنی ہو، یعنی ناقص الخلقت ہو۔ گویا مردہ جسے عرف عام کے لحاظ سے بچہ بھی نہیں کہا: جا سکتا۔ گویا اس نماز کی جس میں سورت فاتحہ نہ پڑھی جائے، اس لوتھڑے کی حیثیت ہے جو کسی بھی کام کا نہیں۔ اس سے معلوم ہوا کہ سورت فاتحہ کا پڑھنا نماز کی صحت کے لیے لازمی ہے۔ یہ وہ نقص نہیں جو لنگڑے پن، اندھے پن یا کانے پن کی طرح ہو۔ اور کبھی اس کا اطلاق اس تام الخلقت بچے پر بھی ہوتا ہے جو قبل از وقت پیدا ہو گیا ہو۔ ایسا بچہ بھی زندگی کے قابل نہیں ہوتا جبکہ یہاں پہلے معنی مراد ہیں کیونکہ ”غیرتمام“ کی تصریح موجود ہے۔
➋ ”اپنے دل میں پڑھ لیا کر۔“ یعنی آہستہ جو دوسروں کو سنائی نہ دے۔ اس سے مراد صرف تصور اور استحضار نہیں کیونکہ اسے پڑھنا نہیں کہتے اور یہاں پڑھنے کا لفظ صراحت سے ذکر ہے۔
➌ ”نماز کو تقسیم کر دیا ہے۔“ حالانکہ نماز کو نہیں بلکہ صرف سورۂ فاتحہ کو تقسیم کیا ہے جیسا کہ صراحتاً ذکر ہے۔ معلوم ہوا کہ سورۂ فاتحہ کو نماز کہا گیا ہے اور یہ اہم ترین رکن ہونے کی دلیل ہے اور رکن کے بغیر نماز نہیں ہو سکتی۔ یہی حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا استدلال ہے۔ ویسے اگلی حدیث میں صریح الفاظ آرہے ہیں: «لا صلاةَ لِمَن لا يقرَأُ۔۔۔ الخ»
➍ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اسے منفرد اور مقتدی دونوں کے لیے ضروری قرار دیا ہے اور دلائل کی رو سے یہی مسلک برحق ہے۔ باقی رہی یہ بات کہ جب قرأت ہو رہی ہو تو مقتدی کو «انصات» ”خاموشی“ کا حکم ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ آہستہ پڑھنا جو کسی کو سنائی نہ دیتا ہو، انصات کے منافی نہیں۔ جس آیت سے انصات کا حکم لیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی ذکر ہے «وَاذْكُرْ رَبَّكَ فِي نَفْسِكَ . . . الخ» [الأعراف 7: 205]
خاموش تو رہو مگر دل میں، بلند آواز کے بغیر رب کو یاد کرتے رہو۔ صبح ہو یا شام (یعنی سب نمازوں میں سری ہوں یا جہری) اور غافل بن کر نہ کھڑے رہو۔ ثابت ہوا کہ آہستہ پڑھنا خاموشی کے خلاف نہیں بلکہ اس کے عین موافق ہے، لہٰذا دونوں پر عمل ہو گا، خصوصاً اگر امام سورت فاتحہ کی ہر آیت پڑھ کر وقفہ کرے جس میں مقتدی وہ آیت پرھ لیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر آیت کے بعد ٹھہرتے تھے۔ [سنن أبي داود، الحروف والقراءات، حدیث: 4001، ومسندأحمد: 6ء302]
ویسے بھی وہ آیت سورۂ فاتحہ کے بارے میں نازل نہیں ہوئی جیسا کہ مفسرین نے وضاحت کی ہے بلکہ یہ آیت کفار کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قرآن پڑھتے تو کفارِمکہ شور مچاتے تھے تواللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔ اور علامہ فخر الدین رازی نے تفسیر کبیر میں، پیر کرم شاہ بھیروی نے ضیاء القرآن میں اور مولانا عبدالماجد دریاآبادی نے بھی تفسیر ماجدی میں اس کا یہی مطلب بیان کیا ہے۔ اگر اس کے عموم کا لحاظ کرتے ہوئے، اسے نماز پر بھی محمول کریں، پھر بھی اس سے سورۂ فاتحہ کی قرأت کی ممانعت ثابت نہیں ہوتی کیونکہ اس کا واضح نصوص سے استثنا ثابت ہے۔ واللہ أعلم۔
➎ ”مشترک ہے۔“ کیونکہ عبادت اللہ تعالیٰ کی اور شفاعت اپنے لیے۔
➏ امام صاحب نے اس حدیث سے استدلال کیا ہے کہ «بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ» سورۂ فاتحہ کا جز نہیں۔ اتنا استدلال تودرست ہو سکتا ہے کیونکہ اور بھی بعض لوگ اس موقف کے حامی ہیں، لیکن درست اور راجح بات یہی ہے کہ بسم للہ سورۂ فاتحہ کا جز ہے۔ البتہ دوسرا استدلال کہ سورۂ فاتحہ سے پہلے «بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ» نہ پڑھی جائے، درست نہیں کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے «بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ» پڑھی اور لکھوائی ہے۔ تمام مصاحف میں ہر سورت سے پہلے (سوائے سورت توبہ کے) لکھی ہوئی ہے، لہٰذا ہر سورت سے پہلے پڑھی جائے گی، خواہ تبرکا ہی ہو۔ اسے نہ پڑھنا خلاف سنت اور مصحف کی خلاف ورزی ہے۔ مصحف (قرآن مجید) متواتر ہے جو شک و شبہ سے بالا ہے۔ ہاں! یہ بحث ہو سکتی ہے کہ آہستہ پڑھی جائے یا فاتحہ کی طرح اونچی آواز سے۔ احناف آہستہ اور شوافع جہر کے قائل ہیں۔ مالکیہ سرے سے «بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ» پڑھنے کے قائل ہی نہیں، نہ سرًا نہ جہرًا، مگر یہ قول بلادلیل ہے۔ سروجہر کی بحث حدیث نمبر 906 میں گزر چکی ہے۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 910