🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
918 ۔ اردو حاشیہ : ➊ حضرت عمران کا یہ کہنا کہ ”ایک آدمی نے آپ کے پیچھے سورۃ الاعلیٰ...
918 ۔ اردو حاشیہ:
➊ حضرت عمران کا یہ کہنا کہ ”ایک آدمی نے آپ کے پیچھے سورۃ الاعلیٰ پڑھی۔“ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس نے کچھ اونچی میں پڑھی تھی، تبھی تو راویٔ حدیث نے سنی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ ”کسی نے مجھے خلجان شک و اشتباہ اور اختلاط) میں ڈالا ہے۔“ بھی اسی کے مؤید ہیں کہ اس نے کچھ اونچی آواز سے پڑھنے پر ہے جس سے کسی ساتھی یا امام کو تشویش ہو۔ اگر آہستہ پڑھنے کہ کسی سنائی نہ دے تو کوئی حرج نہیں۔
➋ سری نماز میں سورۂ فاتحہ کے علاوہ زائد سورت بھی پڑھ سکتا ہے، لہٰذا باب میں امام صاحب رحمہ اللہ کے الفاظ ”قرأت نہ کرنا“ سے مراد ہے، بلند آواز سے نہ پڑھنا یا فاتحہ سے زائد نہ پڑھنا۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 918