الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
921 ۔ اردو حاشیہ : ➊ بعض روایات میں ذکر ہے کہ وہ صبح کی نماز تھی ۔ آپ پر...
921 ۔ اردو حاشیہ:
➊ بعض روایات میں ذکر ہے کہ وہ صبح کی نماز تھی۔ آپ پر قرأت ثقیل ہو گئی تو ٓپ نے نماز کے بعد فرمایا: ”شاید تم امام کے پیچھے پڑھتے ہو۔ امام کے پیچھے سوائے فاتحہ کے کچھ نہ پڑھا کرو کیونکہ اس کے بغیر نماز نہیں ہوتی۔“ امام کے پیچھے جہری نماز میں سورۂ فاتحہ ضرور پڑھی جائے، البتہ اس سے زائد پڑھنا منع ہے۔ اور سری نماز میں سورۂ فاتحہ کے علاوہ بھی پڑھا جا سکتا ہے اگرچہ ضروری نہیں۔
➋ امام کے پیچھے سورۂ فاتحہ پڑھنے کے بارے میں جامع بات یہ ہے کہ پڑھنے کا حکم آیا ہے، منع ثابت نہیں۔ اگر کہیں نہی ہے تو وہ مطلق قرأت، یعنی فاتحہ سے زائد قرأت سے ہے، نہ کہ فاتحہ سے۔ اور اگر کسی میں ہر قرأت سے روکا گیا ہے تو وہ سنداً صحیح نہیں۔ بہت سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے سورۂ فاتحہ پڑھنے کا حکم مروی ہے۔ صحیح سند کے ساتھ فاتحہ سے ممانعت کسی صحابی سے منقول نہیں بلکہ چھوڑنے کی رخصت بھی نہیں آتی، سوائے حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے۔ ان کا قول ہے کہ جو آدمی فاتحہ نہ پڑھے، اس کی نماز نہیں ہوتی مگر یہ کہ وہ امام کے پیچھے ہو۔ (لیکن یہ قول صحیح احادیث کے خلاف ہے)۔ احناف کے علاوہ باقی مسالک امام کے پیچھے فاتحہ پڑھنے کے قائل ہیں۔ احناف میں سے بھی امام احمد رحمہ اللہ سری نماز میں فاتحہ پڑھنے کو جائز سمجھتے ہیں۔
➌ علامہ البانی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو ضعیف کہا ہے لیکن حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے ”التخلیص“ میں اس پر سیرحاصل بحث کرتے ہوئے ائمہ أجلاء سے اس کی صحت نقل کی ہے اور اس کی تائید میں مزید طرق نقل کیے ہیں۔ تفصیل کے لیے دیکھیے: [التلخیص الجبیر: 1؍421، رقم: 345]

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 921